ڈیرہ مراد جمالی میں تخریب کاری کابڑا منصوبہ ناکام

علاقے میں ناکہ بندی کر کے آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے، ایف سی حکام

منگل 10 مئی 2016 13:43

ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 مئی۔2016ء) ایف سی اہلکاروں کی جانب سے میر حسن روڈ پرتخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنا تے ہوئے 10 کلو گرام بارودی مواد برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپو رٹ کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں ایف سی کے اہلکاروں کی جانب سے میرحسن روڈ پرتخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے نصب کیا جانے والا 10 کلو گرام بارودی مواد برآمد کر لیا گیا۔ایف سی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ بارودی مواد کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جب کہ علاقے میں ناکہ بندی کر کے گرفتاری کے لیے آپریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :