راولپنڈی اور ساہیوال میں قتل کے 3 مجرمان کو تختہ دارپرلٹکا دیا گیا

منگل 10 مئی 2016 13:41

راولپنڈی /ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔10 مئی۔2016ء) سینٹرل اور اڈیالہ جیلوں میں قتل کے 3 مجرمان کوپھانسی دیدی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قتل کے2مجرمان ظفراقبال اورمرزا سرفراز کو تحتہ دار پر لٹکا دیا گیا، ظفراقبال نے دیرینہ دشمنی پر1994 میں11 افراد کوقتل کیاتھا جبکہ مرزاسرفرازنے1993 میں تھانہ گوجر خان کے علاقے میں قتل کیا تھا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ساہیوال میں قتل کے مجرم محمد منشاء کو تختہ دارپر لٹکا دیا گیا،مجرم نے 2001 میں ڈکیتی کے دوران محمد سلیم نامی شخص کو قتل کیا تھا۔واضح رہے کہ دسمبر2014 میں پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر ہونے والے حملے کے بعد سے ملک میں دہشت گردوں کو سزائے موت دینے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک 400 سے زائد مجرموں کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :