برطانیہ میں بسوں پر ’’سبحان اللہ‘‘ کے بینرز

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 10 مئی 2016 13:41

برطانیہ میں بسوں پر  ’’سبحان اللہ‘‘  کے بینرز

لندن (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10مئی۔2016ء) برطانیہ میں مسلم آبادی رکھنے والے شہروں کی سیکڑوں بسوں پر "سبحان اللہ" کے بینرز لگا دیے گئے۔

(جاری ہے)

برطانیہ میں چیریٹی اسلام ریلیف نامی تنظیم کی جانب سے لندن ، مانچسٹر، لیسٹر ، برمنگھم اور بریڈ فورڈ میں سیکڑوں بسوں پر سبحان اللہ کے پوسٹر لگائے گئے ہیں جن کا مقصد رمضان سے پہلے شامی مسلمانوں کی مدد کے لیے چندہ جمع کرنا ہے۔ مہم باقاعدہ طور پر 23 مئی سے شروع ہو گی۔ چیریٹی اسلام ریلیف نامی تنظیم دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کی مدد کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :