اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کیلئے خوشحالی کی نوید ثابت ہوگا‘افتخار بشیر

منگل 10 مئی 2016 13:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2016ء) صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کیلئے خوشحالی کی نوید ثابت ہوگااور منصوبہ کی تکمیل سے انڈسٹریز کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت بھی استحکام پذیر ہوگی ،ملکی صنعت ترقی کرے گی توپاکستانی مصنوعات کی تیز رفتار طریقہ سے بیرون ممالک ترسیل سے ملکی برآمدات میں اضافہ ہوگا ،اس منصوبہ کی تکمیل سے خطے میں مثبت تبدیلیاں رونما ہونگی ،دیگر ممالک کی اس منصوبہ میں شمولیت کی خواہش اس منصوبہ کی خطے میں اہمیت ثابت کرتی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن کے اراکین کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔افتخار بشیر چوہدری نے کہا کہ یہ منصوبہ صنعتوں کے ساتھ ساتھ تمام شعبوں کی ترقی کیلئے اہم ہے گوادر اور کاشغر کے درمیان سڑک اور ریل کے روابط سے خطے کی معیشت میں نئی تبدیلیاں رونما ہونگی اور پاکستانی مصنوعات کے لیے نئی منڈیوں کا حصول ممکن ہوگا۔

(جاری ہے)

نیز اقتصادی راہداری منصوبہ کی تکمیل سے پاکستان اور ایران کی مغربی اور مشرقی سرحدیں غیر ملکی خطرات سے مکمل طور پر محفوظ ہوجائیں گی۔پاکستانی اکنامک کاریڈور منصوبہ پاکستانی معیشت کو ترقی کی بلندیوں پر لے جائے گا اس سے نہ صرف پاکستان کو بہت سے فوائد حاصل ہونگے بلکہ مقامی مصنوعات کی طلب بھی بڑھے گی ۔جس سے صنعتکاروں کو موقع ملے گا کہ وہ اپنی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کریں۔مقامی صنعتوں کو وسعت ملنے سے روزگار کے وافر مواقع دستیاب ہونگے اور ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ ہوجائے گا۔

متعلقہ عنوان :