عجمان: میونسیپیلٹی کی کاروائی، پارکنگ لاٹوں میں لمبے عرصے سے پڑی 161 گاڑیاں ضبط

منگل 10 مئی 2016 13:03

عجمان: میونسیپیلٹی کی کاروائی، پارکنگ لاٹوں میں لمبے عرصے سے پڑی 161 ..

عجمان:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔10مئی 2016ء) : عجمان میونسیپیلٹی کے اہلکاروں نے کاروائی کی دوران پارکنگ پلازوں ، پارکنگ لاٹوں اور گلیوں میں ایک لمبے عرصے سے ترک کر دہ 161گاڑیوں کو ضبط کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میونسیپلیٹی کے ایک اہلکار نے کہا کہ شہر کی قدرتی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لیئے اس مہم کا آغاز کیا ہے ۔

(جاری ہے)

کیوں کہ یہ پرانی اور ٹوٹی پھوٹی گاڑیاں شہر کے حسن کو گہنا کر دیتی ہیںَ انہوں نئے کہا کہ میونسیپیلٹی شہریوں کو بھی اس ضمن میں اقدامات کرنے کا کہہ رہی ہے تا کہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جاسکے۔

اس مہم کا مقصد یہ بھی ہے کہ غیر قانونی طور پر استعمال کی گئیں گاڑیوں کے بار ے میں بھی پتہ چل سکے۔ انہوں شہریوں سے درخواست کی کہ وہ لمبے عرصے کے لیئے گاڑیوں کو پارکنگ لاٹوں اور گلیوں میں نہ چھوڑیں نہیں تو ان پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :