علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر ان کی صحت خراب تھی۔ میڈیا ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 10 مئی 2016 12:59

علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر ان کی صحت خراب تھی۔ میڈیا ذرائع

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10مئی 2016ء) : سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی کو افغانستان سے بازیاب کروالیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق علی حیدر گیلانی کی صحت نسبتاً خراب ہے جس پر انہیں میڈیکل چیک اپ کے لیے کابل لیجایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے بتایا کہ میڈیکل چیک اپ کے بعد علی حیدر گیلانی کو پاکستان روانہ کیا جائے گا۔ دوسری جانب افغانستان کے سلامتی مشیر نے پاکستان کے مشیر قومی سلامتی سرتاج عزیز سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ علی حیدر گیلانی کو افغان سکیورٹی فورسز اور امریکی سکیورٹی فورسز کی غزنی میں مشترکہ کارروائی میں بازیاب کروایا گیا۔ یاد رہے کہ علی حیدر گیلانی کو 9 مئی 2013 کو ملتان سے اغوا کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :