فلم ”بے فکری“ کا نیا پوسٹر جاری کردیا گیا

منگل 10 مئی 2016 12:58

فلم ”بے فکری“ کا نیا پوسٹر جاری کردیا گیا

ممبئی ۔ 10مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 مئی۔2016ء) بالی وڈ کی نئی فلم ”بے فکری“ کا نیا پوسٹر جاری کردیا گیا۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنوریر سنگھ نے سماجی میل جول کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم ”بے فکری“ کا نیا پوسٹر جاری کیا ہے جس میں رنوریر سنگھ اور ونی کپور کو فرانس میں رومانوی موڈ میں دکھایا گیا ہے جس کے بیک گراؤنڈ میں پیرس کا معروف ایفل ٹاور بھی دکھائی دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی ہدایات ادیتیا چوپڑا نے دی ہیں،فلم 9 دسمبر کو ریلیز ہو گی۔

متعلقہ عنوان :