نرگس فخری کی طبیعت ناساز ،فلم ”اظہر“ کی پروموشن کے آخری مراحلے سے باہر

منگل 10 مئی 2016 12:58

نرگس فخری کی طبیعت ناساز ،فلم ”اظہر“ کی پروموشن کے آخری مراحلے سے ..

ممبئی ۔10مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 مئی۔2016ء) بالی وڈ اداکارہ نرگس فخری طبعت ناساز ہونے کے باعث فلم ”اظہر“ کی پروموشن کے آخری مراحلے سے باہر ہو گئیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ”اظہر“ میں نرگس فخری نے سابق کرکٹر اظہرالدین کی دوسری بیوی سنگیتا کاکردار ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ اپنے مصروف شیڈول کی وجہ بیمار ہو گئیں ہیں اورڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔جس کی وجہ سے اداکارہ فلم کی پروموشن کے آخری مراحل میں شرکت نہیں کر سکیں گی۔ اداکارہ کو فلم کی پروموشن کے سلسلے میں دبئی اور نئی دہلی میں منعقد ہونے والے ایونٹس میں شرکت نہیں کر سکیں گی۔واضح رہے کہ مذکورہ فلم 13 مئی کو ریلیز ہو گی۔

متعلقہ عنوان :