یامی گوتم نئی فلم ”قابل“ میں مرکزی کردارادا کریں گی

منگل 10 مئی 2016 12:58

یامی گوتم نئی فلم ”قابل“ میں مرکزی کردارادا کریں گی

ممبئی ۔10مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 مئی۔2016ء) بالی وڈاداکارہ یامی گوتم نئی فلم ”قابل“ میں مرکزی کردارادا کریں گی۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سنجے گپتا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں ریتک روشن کے مدمقابل یمی گوتم مرکزی کردار میں جلوہ گر ہونگی جبکہ اس فلم کی دیگر کاسٹ میں رونت رائے، روہت رائے، گریش کلکرنی اور سونو سود بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

فلم کی عکسبندی جاری ہے۔ واضح رہے راکیش روشن کی پروڈکشن میں بننے والی مذکورہ فلم اگلے سال 26 جنوری کو سنیما گھروں میں نمائش ک لئے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :