میرا پلاٹ ہتھیانے کی کوشش کی جارہی ہے، روحی بانو

منگل 10 مئی 2016 12:52

میرا پلاٹ ہتھیانے کی کوشش کی جارہی ہے، روحی بانو

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2016ء) سینئراداکارہ روحی بانونے کہاہے کہ گلستان جوہرکراچی میں کچھ لوگ میرا پلاٹ ہتھیانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہارانھوں نے گزشتہ روزلاہورپریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کاکہنا تھاکہ 30سال پہلے گلستان جوہرکراچی میں مجھے چارسوگزکاایک پلاٹ الاٹ ہواتھا۔

(جاری ہے)

میری وطن واپسی پر گھرسے الاٹمنٹ لیٹرچوری ہوگیا جس کی گمشدگی رپورٹ میرے بیٹے رضاعلی اوروالدہ نے لاہورمیں درج کرائی تھی۔ 2014 ء میں مجھے کے ڈی اے کی طرف سے ایک لیٹرموصول ہواجس کی رو سے میری والدہ نے کسی مشرف نامی شخص کوپاورآف اٹارنی دی ہے ۔ والدہ اور میں نے کسی شخص کوپاورآف اٹارنی نہیں دی۔ کچھ لوگ میراپلاٹ لیزپرٹرانسفرکروارہے ہیں۔انھوں نے وزیراعظم نواز شریف سے مدد کی اپیل کی۔

متعلقہ عنوان :