پی ٹی وی ، پارلیمنٹ حملہ کیس کے ملزمان کی جانب سے پاور آف اٹارنی اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع کرا دی گئی
میاں محمد ندیم منگل 10 مئی 2016 12:48
اسلام آباد (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10مئی۔2016ء) پی ٹی وی ، پارلیمنٹ حملہ کیس کے ملزمان کی جانب سے پاور آف اٹارنی اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں جمع کرا دی گئی ، عدالت نے پیش ہونے سے قاصر ملزمان کو حاضری سے معافی کی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کر دی۔ پی ٹی وی پارلیمنٹ ہاوس حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج سید کوثر عباس زیدی نے کی۔
تیس ملزمان عدالت میں پیش ہوئے ، ملزمان کے وکیل فیصل چودھری ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ مقدمہ میں دھرنے کے دوران کارکنوں پر دہشتگردی کی دفعہ لگائی گئی ، سیاسی کارکنوں کو دہشتگرد بنانا ناانصافی ہے ، 132 کارکنان ضمانت پر ہیں ، دو مقدمات میں ملزمان کی جانب سے پاور آف اٹارنی جمع کرا دی گئی۔(جاری ہے)
عدالت سے استدعا ہے کہ کیس کو جلد نمٹانے کے لیے ایک ہفتہ کی تاریخ دی جائے۔
فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ کم وقت کی تاریخ دینا چاہتا ہوں لیکن سب ملزمان پیش نہیں ہوتے ، جو ملزمان پیش نہیں ہو سکتے وہ حاضری سے معافی کی درخواست دائر کریں۔ مقدمہ نمبر 182 اور 185 میں ملزمان کی غیر حاضری پر پراسیکیوٹر نے ضمانتیں خارج کرنے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ مقدمے کی سماعت23 مئی تک ملتوی ، آئندہ سماعت پر ملزمان کی بریت کی درخواست پر بحث کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزہ عیسی کے نام خط
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
-
پاکستان آئی ایم ایف کے طویل بیل آؤٹ پروگرام کا خواہاں ہے، وزیرخزانہ
-
عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا نجی اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
-
پی آئی آے کے شیئر ہولڈرز کی اکثریت نے پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کے حق میں فیصلہ سنا دیا
-
صدرمملکت آصف علی زرداری نے سینیٹ اجلاس 25 اپریل کو طلب کر لیا
-
پی آئی اے کا پیرس کو یورپی فلائٹ آپریشن کے لیے حب بنانے کا فیصلہ
-
کچے میں ظلم ہورہا ہے، سندھ پولیس ہمارے پیچھے پڑی ہے، حلیم عادل شیخ
-
پاکستان، ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتا ہے، سماجی و اقتصادی ترقی کے حصول کے لئے ٹیکنالوجی تک رسائی کو یقینی بنانے کے لئے ایک معروضی میکانزم کے لئے متعلقہ فریقوں کے مابین تبادلہ خیال ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.