جب شادی کرونگی تو سب کو بتاؤں گی‘ ملیکہ شراوت

منگل 10 مئی 2016 12:40

جب شادی کرونگی تو سب کو بتاؤں گی‘ ملیکہ شراوت

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔10 مئی۔2016ء) بالی وڈ اداکارہ ملیکہ شراوت نے فرانسیسی تاجرسائرل اکزین فینس سے اپنی شادی کی خبروں کی تردید کردی ہے اور کہا ہے کہ وہ جب شادی کریں گی تو سب کو بتائیں گی اور دعوت عام دیں گی۔

(جاری ہے)

ٹوئٹر پر شادی کے حوالے سے خبر کی تردید کرتے ہوئے ملیکہ شراوت کا کہنا تھا کہ اس طرح کی بے بنیاد باتیں اور افواہیں نہ پھیلائی جائیں۔میرے چاہنے والے میری شادی کا انتظار کریں۔ انھوں نے کہا کہ فی الحال میری توجہ کینز میلے پر ہے۔

متعلقہ عنوان :