پانامہ لیکس، اپوزیشن جماعتوں کا وزیر اعظم نوازشریف کے لیے سوالنامہ تیار کرنے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 10 مئی 2016 11:45

پانامہ لیکس، اپوزیشن جماعتوں کا وزیر اعظم نوازشریف کے لیے سوالنامہ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10مئی 2016ء) : پانامہ لیکس پر اپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعظم نواز شریف کے لئے سوالنامہ تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپوزیشن جماعتیں سوالات کی شکل میں وزیر اعظم نواز شریف سے پانامہ لیکس پر وضاحت طلب کریں گی۔ پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف سے پانامہ لیکس سے متعلق سوالاے کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام اپوزیشنن جماعتیں مشاورت کے ذریعے آئندہ کل تک یہ سوالنامہ تیار کر لیں گی۔ وزیر اعظم نواز شریف سے پوچھیں گے کہ انہوں نے پانامہ میں کتنی سرمای کاری کی ، کتنی رقم منتقل کی اور کتنا ٹیکس ادا کیا۔ جہانگیر ترین نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی آئندہ کل اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی میں سوالنامہ پیش کریں گے۔ واضح رہے کہ آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اطلاعات نے بیان دیا کہ وزیر اعظم نواز شریف بروز جمعہ ایوان کی کارروائی میں شرکت کریں گے۔