کراچی،رضویہ میں پولیس مقابلہ،گینگ وار کا کمانڈر زخمی حالت میں گرفتار

منگل 10 مئی 2016 11:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مئی۔2016ء ) کراچی میں رضویہ کے علاقے میں پولیس مقابلہ کے دوران گینگ وار کے شاہد بکک گروپ کے کمانڈر حارث عرف فوجی کو زخمی حالت میں پکڑلیا گیا۔ لیاری سے گینگ وار کے اہم کمانڈر فہیم کمانڈو کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ رضویہ پولیس نے مقابلے کے بعد گینگ وار ملزم حارث عرف فوجی کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

اس کا ساتھی عدنان فرار ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم لیاری گینگ وار شاہد بکک گروپ کا کمانڈر ہے اور وہ رضویہ مارکیٹ کے دکانداروں سے بھتہ وصول کر رہا تھا۔ شاہد بکک رشید گوڈیل پر ہونے والے قاتلانہ حملے کا مرکزی ملزم بھی ہے۔ کراچی کے علاقے لیاری کلاکوٹ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گینگ وار کے اہم کمانڈر فہیم کمانڈو کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ دوسری جانب سابق پولیس انسپکٹر جہانداد خان کی پراسرار گمشدگی معمہ بن گئی۔

متعلقہ عنوان :