قصور،پولیس کانسٹیبل قتل،3 ساتھی ملازمین گرفتار

منگل 10 مئی 2016 11:34

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔10 مئی۔2016ء ) پولیس لائنز قصور میں کانسٹیبل کومبینہ طور پرگولی مارنے کے بعد خودکشی کا رنگ دینے والے اس کے 3 ساتھی ملازمین گرفتار کر لئے گئے،پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس لائنز قصور میں کانسٹیبل اکبر معراج بلوچ سر میں گولی لگنے کے باعث جاں بحق ہوگیا،ساتھی ملازمین نے واقعے کو خود کشی قرار دیا جبکہ اکبر معراج بلوچ کے ورثاء بضد رہے کہ اسے قتل کیا گیاہے۔ پولیس نے تفتیش کی تو معلوم ہوا کہ اکبر کو اس کے 3ساتھی ملازمین نے معمولی جھگڑے کے بعد مبینہ طور پر فائرنگ کر قتل کیا ہے،ملزموں کو گرفتار کرکیمقدمہ درج کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :