ایک سال کے دوران سویا بین کا درآمدی حجم 10ہزار ٹن سے بڑھ کر 6 لاکھ ٹن ہوگیا

منگل 10 مئی 2016 11:14

اسلام آباد ۔10مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔10 مئی۔2016ء) گذشتہ سال کے دوران پاکستان نے 6 لاکھ ٹن سویا بین درآمد کیا جبکہ اس سے گزشتہ برس 2014ء کے دوران سویا بین کی درآمدات کاحجم صرف 10ہزار ٹن رہا تھا۔ سویا بین نہ صرف انسانی غذائی ضروریات کی تکمیل کیلئے استعمال کیاجاتاہے بلکہ اس سے لائیو سٹاک جکا شعبہ دودھ کی پیداوار بڑھانے میں بھی مدد حاصل کرتاہے ۔

پاکستان مین سویا بین کی یومی کھپت کا تخمینہ2 ہزار ٹن ہے۔ معروف تجزیہ کار ماجد عزیز نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ سویا بین کی طلب میں ہونے والے غیر معمولی اضافہ کی تکمیل کیلئے پاکستان کو درآمدات پر انحصار کرنا پڑتا ہے جس سے قیمتی زرمبادلہ کے خرچ کے ساتھ ساتھ قومی معیشت پربھی دباؤبڑھتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سویابین کی کاشتکاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل نے ملک میں سویا بین کی کاشتکاری کے فروغ کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں جس سے امید ہے کہ اس کی درآمد کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ پی اے آر سی نے ملک کے مختلف علاقوں کو سویابین کی کاشت کیلئے موزوں قرار دیاہے اور اس حوالے سے زیادہ پیداوار کاحامل بیج بھی متعارف کوایاہے ۔ماجد عزیز نے کہاکہ سویا بین کی معامی پیداوار کے فروغ سے نہ صرف ملکی خزانے پر دباؤ کو کم کرنے میں مدد ملے گی بلکہ اس سے کاشتکاروں کی آمدنی میں بھی اضافہ ہو گا جس سے زرعی معیشت کے استحکام میں مدد حاصل ہو گی۔

متعلقہ عنوان :