سابق چئیر مین پبلک سروس کمیشن اشرف مگسی 4روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 10 مئی 2016 11:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔10مئی 2016ء) : سابق چئیر مین پبلک سروس کمیشن اشرف مگسی کو 4روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اشرف مگسی کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، اشرف مگسی پر پبلک سروس کمیشن میں بے قاعدگیوں اور کرپشن کے الزامات تھے۔

(جاری ہے)

ان پر بیٹوں اور بیٹیوں سمیت قریبی عزیزوں کو گریڈ 17 پر بھرتی کرنے کا الزام بھی عائد تھا۔ اشرف مگسی پر بھرتیوں کی مد میں کروڑوں روہے وصول کرنے کا بھی الزام عائد ہے۔ جس پر احتساب عدالت نے اشرف مگسی کو 4 روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اشرف مگسی کو گذشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :