پانامہ پیپرز کی دوسری قسط میں تمام پاکستانیوں کے نام سامنے آ گئے، 400 پاکستانیوں کے نام کل 250 آف شور کمپنیاں
محمد علی پیر 9 مئی 2016 23:11
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔9مئی 2016ء) پانامہ پیپرز کی دوسری قسط میں تمام پاکستانیوں کے نام سامنے آ گئے جن میں 400 پاکستانیوں کے نام کل 250 آف شور کمپنیاں کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پانامہ پیپرز کی دوسری قسط میں شامل تمام 400 پاکستانیوں کے نام سامنے آ گئے ہیں۔ ان پاکستانیوں کے نام پر کل 250 آف شور کمپنیاں موجود ہیں۔ سب سےزیادہ کراچی کےشہریوں نےبیرون ملک آف شورکمپنیاں بنائیں۔
کراچی کے 150 سے زائد شہری آف شور کمپنیاں رکھتے ہیں۔ لاہور کے100 سےزائد شہری آف شور کمپنیوں کے مالک نکلے۔ اسلام آباد،پشاور،گجرات کےشہری بھی آف شورکمپنی مالکان ہیں۔ پاکستان میں سب سے زیادہ آف شور کمپنیاں سیف الله خاندان کی ہیں۔ سیف الله خاندان کے7 افراد 30 سے زائد آف شور کمپنیز کے مالک ہیں۔(جاری ہے)
جاوید سیف الله سب سے زیادہ 17 آف شور کمپنیوں کےمالک ہیں۔
آف شور کمپنی کیلیے پاکستانیوں کے پسندیدہ ممالک برٹش ورجن آئی لینڈ ہیں۔ برٹش ورجن آئی لینڈ میں پاکستانیوں کی 153 کمپنیاں ہیں۔ پاناما کا نمبر دوسرا ہے جہاں پاکستانیوں نے41 کمپنیاں رجسٹرڈ کرائیں۔ مئی کا مہینہ پاکستانی سرمایہ کاروں کیلیے فیورٹ ہیں۔ 1988 سے 2015 تک مئی میں 31 کمپنیاں رجسٹر ہوئیں۔ پاناما لیکس؛سب سےپرانی کمپنی 8 نومبر1988 کو رجسٹر ہوئی۔ میاں ضیاء الدین طور کی کاسکا لمیٹڈ 8 نومبر 1988 کو رجسٹر ہوئی جبکہ سب سےنئی کمپنی 30اکتوبر 2015 کو رجسٹر کرائی گئی۔ جبکہ تازہ ترین قسط میں پیپلز پارٹی کے رحمان ملک کے نام پر آف شور کمپنیاں، معروف کاروباری شخصیت صدر الدین ہاشوانی، زاہد رفیق اور حبیب رفیق پرائیویٹ لیمیٹڈ کے نام پر آف شور کمپنیاں، عمران خان کے قریبی دوست زلفی بخاری کی بہنوں کے نام پر جبکہ آصف زرداری اور الطاف حسین کے قریبی دوستوں کے ناموں پر بھی آف شور کمپنیاں موجود ہیں۔ واضح رہے کہ انٹرنینشل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹس کے تحت دستاویزات پر 80 ملکوں کے 107 اداروں نے کام کیا اور ان کی جانب سے وضاحت کی گئی ہے کہ تمام آف شور کمپنیاں غیر قانونی نہیں ہوتی ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈاجلاس کا29اپریل تک کا شیڈول جاری ‘پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
-
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن ڈی سی میں چینی وزیرخزانہ لان فوان سے ملاقات
-
امریکہ میں فائرنگ، 5 طلبا زخمی، ملزم فرار
-
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات
-
چینی زبان عالمی منظر نامے میں بہت زیادہ اہمیت اختیار کرچکی،اقوام متحدہ کی چھ آفیشل زبانوں میں سے ایک ہے‘ مریم نوازشریف
-
پاکستان میں چینی زبان و ادب کی ترویج کیلئے سرکاری و نجی سطح پر ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ‘شہبازشریف
-
جناح ہائوس حملہ کیس ،بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سمیت 34 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع
-
حکومت نے اخراجات کے لیے ایک ہفتے کے دوران مقامی بینکوں سے 650 ارب روپے کا قرضہ لیا. اسٹیٹ بینک
-
ضمنی انتخابات:لاہورسمیت پنجاب کے13شہروں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند رہے گی. محکمہ داخلہ پنجاب
-
ایس ایچ ا و ہڈیارہ نے سی آئی اے اہلکاروں پر منشیات فروشوں کی پشت پناہی کا الزام عائد کر دیا
-
قومی و صوبائی اسمبلیوں کی 22 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے تیاریاں مکمل‘پولنگ کل ہوگی
-
ضمنی الیکشن کی فول پروف سکیورٹی کیلئے فوج تعینات کرنے کی منظوری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.