قومی ائیر لائن میں چیف آپریٹنگ آفیسر کی خالی آسامی پر نا اہل جرمن شہری کی تقرری کا انکشاف
جرمن شہری کو لاکھوں روپے تنخواہ ادائیگی کے علاوہ دیگر مراعات و الاؤنس دیئے جائیں گے ،ذرائع بریڈ ہلڈن کو تعلیمی نہیں فنی قابلیت اور تجربے کی بنیاد پر منتخب کیا گیا،ترجمان پی آئی اے
پیر 9 مئی 2016 22:53
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 مئی۔2016ء) پاکستان ائیر لائن میں ضابطہ اخلا ق کی دھجیاں اڑا دی گئیں،چیف آپریٹنگ آفیسر کی خالی آسامی پر بغیر تعلیمی قابلیت کے غیر ملکی جرمن شہری برنڈ ہلڈن کو تعینات کرنے کا انکشاف ہوا ہے ، ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے میں تعینات ہونے والے جرمن چیف آپریٹنگ آفیسر مطلوبہ تعلیمی قابلیت نہیں رکھتے لیکن اس کے باوجود اس کو پی آئی اے کا سی او او تعینات کیا گیا ہے ،پی آئی اے کی جانب سے خالی آسامی پر اشتہار دیا گیا تھا جس میں عہدے کے لئے بزنس مین ماسٹرز یا ائیر وناٹیکل انجینئر کا معیار بتایا گیا تھا تاہم برنڈ ہلڈن کے پاس سرے سے کوئی باقاعدہ تعلیمی سند ہی نہیں ہے ،اشتہار میں مارکیٹنگ ،فنانس اور فلیٹ پلاننگ میں 20 سالہ تجربہ مانگا گیا،نئے جرمن چیف آپریٹنگ آفیسر برینڈ ہلڈن نے برطانیہ کی کرین فیلڈ یونیورسٹی سے جنرل مینجمنٹ پروگرام کیا ہے ، برینڈ ہلڈن کی جانب سے جمع کرائی گئی ” سی وی “ میں تعلیمی سند کا ذکر تک نہیں ہے ، صرف جزوقتی کورسز اور اپرنٹس شپ کا ذکر ہے یہ دوہفتے کا کورس ہے جس کو اعلی تعلیم کے طور پر پیش کیا گیا ہے ،برینڈ ہلڈن کے پاس صرف ٹرمینل ہلڈنگ اور ائیر پورٹ سروسز کا تجربہ ہے،ایوی ایشن کے مطابق اس کو شارٹ لسٹ میں بھی نہیں ہونا چاہیے تھا لیکن وہ سی او او بن گئے۔
(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
-
مریم نواز کے بعد نوازشریف کی بھی پولیس وردی میں تصویر وائرل
-
وفاقی وزیراحسن اقبال کی زیر صدرات قومی کھیل کی بحالی کانفرنس، قومی کھیلوں اور ناروال سپورٹس کمپلیکس کے حوالے سے جائزہ اجلاس
-
سپیکر قومی اسمبلی سے اراکین کی ملاقات،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل پر تبادلہ خیال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.