گورنر سندھ نے ادارہ ترقیات کراچی کی بحالی کے بل کی توثیق کردی

پیر 9 مئی 2016 22:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء) گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے ادارہ ترقیات کراچی بحالی اور ترمیمی بل 2016 پر دستخط کرکے اس کی توثیق کردی ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی اسمبلی نے اس بل کو 21 مارچ کو منظور کیا تھا ، گورنر سندھ کی جانب سے توثیق کے بعد اسے ادارہ ترقیات کراچی بحالی اور ترمیمی ایکٹ 2016 کہا جائے گا، ایکٹ کے مطابق ادارہ کی گورننگ باڈی تشکیل دی جائے گی جس کا چیئرمین وزیر بلدیات ہوگا جبکہ اراکین میں صوبائی اسمبلی کے دو اراکین، سیکریٹری بلدیات، رہائش اور ٹاؤن پلاننگ، کمشنر کراچی، ادارہ ترقیات کراچی کے ممبر ٹیکنیکل، ممبر فنانس اور ممبر ایڈمن اس کے اراکین ہوں گے جبکہ ڈائریکٹر جنرل بطور ممبر / سیکریٹری فرائض انجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :