’’تھینک یو شہبازشریف…… آپ نے باعزت روزگار دیا‘‘
رشوت دی نہ کوئی سفارش کرائی،گاڑی میرٹ اورشفاف طریقے سے ملی شہبازشریف نے ہمیں عزت کیساتھ روزگار کمانے کے قابل بنایا ہے جس پر ہم ان کیلئے دعا گو ہیں گاڑیاں حاصل کرنے کے بعد روزگار کمانے والے مرد و خواتین کاتقریب کے دوران اظہار خیال
پیر 9 مئی 2016 22:45
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مئی۔2016ء) ایوان وزیراعلیٰ میں’’ اپنا روزگارسکیم ‘‘کے تحت 50ہزار گاڑیوں کی تقسیم کا عمل مکمل ہونے کی تقریب سے گاڑیاں حاصل کرنے کے بعد روزگار کمانے والے مرد و خواتین نے اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ شہبازشریف اور حکومت پنجاب کا خصوصی طورپر شکریہ ادا کیا اورکہا کہ شہبازشریف نے ہمیں عزت اور وقار کے ساتھ روزگار کمانے کے قابل بنایا ہے جس پر ہم ان کیلئے دعا گو ہیں۔
رحیم یار خان کے رہائشی زاہد اقبال نے بتایا کہ میں بے روزگار تھا، اپنا روزگار سکیم کا آغاز ہوا تو میں نے درخواست جمع کرائی اور قرعہ انداز ی میں کسی سفارش یا رشوت دیئے بغیر مجھے گاڑی کا حقدار قرار دیا گیا اور آج میں باعزت طریقے سے روزگار کمارہا ہوں ۔(جاری ہے)
خانپور کے رہائشی یاسین خان نے بتایا کہ گاڑی ملنے کے بعد مجھے باعزت روزگار کا موقع ملا ہے اورگاڑی کیلئے کسی نے مجھ سے پیسے مانگے نہ میں نے کوئی سفارش کرائی۔
پتوکی کی رہائشی طالبہ عمارہ اکرم نے بتایا کہ میرا خاندان مالی مشکلات کا شکار تھا، اس دوران اپنا روزگار سکیم کا اعلان ہوا اور میں نے اﷲ کا نام لے کر درخواست جمع کرائی۔مجھے بے حد خوشی ہوئی جب بغیر کسی سفارش اور رشوت کے میرا نام قرعہ اندازی میں نکلا اور اب میں بچوں کو سکول لانے لیجانے کیلئے یہ گاڑی استعمال کررہی ہوں اورعزت سے خاندان کا سہارا بنی ہوں۔میں وزیراعلیٰ شہبازشریف اور حکومت پنجاب کی بے حد شکرگزا ر ہوں۔ وزیراعلیٰ نے بھی عمارہ اکرم سے پوچھا کہ بیٹی کسی بھی مرحلے پر آپ کو رشوت دینا تو نہیں پڑی تو عمارہ نے بتایا کہ نہیں ایسا بالکل نہیں ہوا بلکہ میرٹ پر شفاف انداز سے گاڑی ملی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.