ہم نہیں حکومت خود حالات خراب کررہی ہے،قمر زمان کائرہ

وزیراعظم جو زبان استعمال کررہے ہیں اس کی توقع نہیں تھی،ٹی او آرز پر بات چیت کیلئے تیار ہیں،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو

پیر 9 مئی 2016 22:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 مئی۔2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنماء قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ ہم حالات خراب نہیں کررہے‘ حکومت خود حالات خراب کررہی ہے‘ وزیراعظم جو زبان استعمال کررہے ہیں اس کی توقع نہیں تھی۔ ٹی او آرز پر بات چیت کیلئے تیار ہیں۔۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اپوزیشن کے ٹی او آرز تمام سیاسی جماعتوں نے مل کر بنائے ہیں وکلاء نے بھی ان ٹی او آرز کو تسلیم کیا ہے۔

(جاری ہے)

ہم حالات کو بہتر کرنا چاہتے ہیں خراب نہیں کررہے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ٹی او آڑز پر بات چیت کیلئے پہلی بار ایسا دیکھا ہے کہ اپوزیشن مفاہمت کی بات کرتی ہے اور حکومت خود ٹکراؤ کی سیاست کررہی ہے۔ جو کام حکومت کو کرنا چاہیے وہ ہم کررے ہیں اور وزیراعظم دھمکیاں دے رہے ہیں ۔ وزیراعظم سے توقع نہیں ھی کہ وہ اس لہجے میں گفتگو کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن مل کر احتساب کا ایک اچھا نظام قائم کر سکتے ہیں حکومت آگے بڑھے پارلیمنٹ میں احتساب سے معلق قانون کو اتفاق رائے سے پاس کروائیں۔