مشتاق رئیسانی کی گرفتاری خالد لانگو کا استعفیٰ محض فلم کا ایک ٹریلر ہے ،میر اقبال زہری

نیب کو احتساب کرناہے تو ڈاکٹر مالک دور کے تمام وزراء کو شامل کیا جائے ، گفتگو

پیر 9 مئی 2016 22:23

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء) مشتاق رئیسانی کی گرفتاری خالد لانگو کا استعفیٰ محض فلم کا ایک ٹریلر ہے نیب کو احتساب کرناہے تو ڈاکٹر مالک دور کے تمام وزراء کو شامل کیا جائے کرپشن کے اس بہتی گنگا میں کلرک سے لیکر سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک تک سب نے ہاتھ صاف نہیں بلکہ ڈبکیاں لگائیں ڈاکٹر مالک کے ڈھائی سالہ دور کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ پہلے تو بلوچستان سرزمین سے سونے چاندی اور دیگر معدنیات اگل رہے تھے مگر آج وزراء کے پانی کے ٹینکرز بھی نوٹ اگل رہے ہیں ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی حی گروپ کے مرکزی ڈپٹی آرگنائزر میر اقبال زہری نے ایک خصوصی گفتگو میں کیا انہوں نے کہاکہکارکنا ن کسی دھونس اور دھمکی کی پرواہ کئے بغیرخضدارمیں 15مئی کی جلسے کی تیاریاں کریں نیشنل پارٹی کی سابقہ دور میں کونسل سیشن کے لئے پنجاب سے من پسند کونسلران لاکر ڈاکٹر عبد الحی بلوچ کو ہراکر اپنے اقتدار تک پہنچنے کے لئے راہ ہموار کئے گزشتہ ڈھائی سالوں میں کرپشن سے پاک وصاف سیاست اور حکومت کی راگ الاپنے والے ڈاکٹر عبدالمالک کے ڈھائی سالہ دور میں کرپشن کے راجا اور مہاراجاؤں کو مات دی ہے انہوں کہا کہ حاصل خان بزنجو کی اقرباء پروری اور ذاتی اناء کی وجہ سے ایوب جتک اورنواب ثناء اﷲ زہری کو پارٹی سے نکالے گئے اور اسلم بزنجو کو اقتدار تک پہنچانے میں حاصل خان کا ہاتھ تھا تحصیل منگچر میں ایک سو پچاس کروڑ کا کرپشن ہورہاہے تو پورے بلوچستان میں کھربوں کے کرپشن ہوئے ہیں تمام لوکل گورنمنٹ کے آفیسران کو بھی احتساب عدالت میں لایا جائے کل کے سیاسی فقیر راتوں رات کیسے امیر بن گئے پیدل اور موٹر سائیکل کا سہارا لینے والے آج کروزر گاڑی اور بڑی بڑی محلات کے مالک کہاں سے بن گئے ہیں مشتاق رئیسانی کی گرفتاری خالد لانگو کا استعفیٰ محض فلم کا ایک ٹریلر ہے اصل کردار وں کو قوم کے سامنے لایا جائے اور حقائق سے آگاہ کیا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جس طرح حاصل اینڈ کمپنی نے ڈاکٹر عبدالحی کو راستے سے ہٹانے کے لئے کونسل سیشن میں پنجاب سے کونسلران منتخب کرکے ہرایا اس طرح آج ڈاکٹر عبدالمالک کو ڈھائی سال کے لئے وزیر اعلیٰ بناکر پارٹی کی صدارت سے فارغ کردیا مگر اپنے من پسند سیکرٹری خزانہ سے کرپشن کرواکر ڈاکٹر عبدالمالک کی سیاست اور سیاسی کیرئیر کو بھی داغدار بنادیا ڈاکٹر مالک نے خود کو احتساب کے لئے پیش کرکے اچھا قدام اٹھایا ہے سیکرٹری خزانہ کی گرفتاری بھاری رقوم کو برآمدگی اور مشیر خزانہ خالد لانگو کا استعفیٰ محض فلم کا ایک ٹرائلر ہے قوم کے سامنے فلم کے اصل کرداروں اور ولن کو لایا جانا چاہئے کیونکہ یہ تو صرف ایک تحصیل منگچر کی کرپشن ہے 30اضلاع میں تمام بلدیاتی آفیسران کو بھی پیش کیا جائے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ اقرباء پروری اور ذاتی اناء کی وجہ سے میر ایوب جتک سردار ثناء اﷲ خان زہری کو پارٹی سے فارغ کردیا گیا جبکہ اس دور میں الیکشن میں حصہ لینے والے اسلم بزنجو آج تک وزیر بنتے آرہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم بچپن سے سنتے آرہے ہیں کہ سرزمین بلوچستان معدنیات سے مالامال ہے اور سرزمین سے سونے چاندی اگل رہے ہیں لیکن ڈاکٹر مالک کی ڈھائی سالہ دور وزارت کا کمال کہ آج حکمرانوں کے پانی کے ٹیکینوں سے بھی نوٹ اگل رہے ہیں یہ تمام پیسے عوام کے ٹیکسوں سے جمع کئے جارہے ہیں بلوچستان میں ہمارے بچوں کو پینے کے لئے پانی اور سکولوں میں بلڈنگ بجائے خود ہمارے بچوں کو ٹاٹ تک میسر نہیں نیب کو چاہئے کہ ڈاکٹر عبدالمالک دور کے تمام وزراء کے خلاف کاروائی کرکے عوام کے پیسوں سے راتوں رات ارب پتی بننے والے سیاستدانوں اور بیورو کریٹس سے عوام کے ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی کا بانی اور حقیقی وارث ڈاکٹر عبدالحی بلوچ ہیں جو سیاسی میدان میں آگئے ہیں لہٰذا حاصل اینڈ کمپنی کو نیشنل پارٹی کا پرچم اور نام استعمال کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔

متعلقہ عنوان :