Live Updates

مشرف کے ساتھیوں کو گنتے ہوئے عمران اپنا آپ بھول جاتے ہیں عمران خان کی مزید اے ٹی ایم مشینیں منظر عام پر آگئی ہیں،پرویزرشید

خیبرپختونخوا حکومت نے دو ہزار کرسیاں بھرنے کیلئے پورے صوبے سے لوگ بلائے ، عمران خان اپنی اے ٹی ایم مشینوں کے ناکارہ ھونے سے گھبرا رہے ہیں،

پیر 9 مئی 2016 22:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ مشرف کے ساتھیوں کو گنتے ھوئے عمران اپنا آپ بھول جاتے ہیں عمران خان کی مزید اے ٹی ایم مشینیں منظر عام پر آگئی ہیں خیبرپختونخوا حکومت نے دو ہزار کرسیاں بھرنے کے لیئے پورے صوبے سے لوگ بلائے عمران خان اپنی اے ٹی ایم مشینوں کے ناکارہ ھونے سے گھبرا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان خیبرپختونخوا کے جس احتسا ب کی مثال دے رہے ہیں اس اختساب کمیشن کا ڈی جی خود انصاف مانگ رھا ھے۔عمران خان خیبر پختونخوا میں کاکردگی دکھاتے تو آج بڑے میدان کی جگہ تنگ چوراہوں پر جلسے نہ کرتے بنوں کا جلسہ دن کی روشنی میں ھوا تھا ،پرویزرشیدنے کہاکہ عمران خان ناکام جلسوں کو چھپانے کے لیئے رات کا سہارہ لیتے ہیں عمران خان نے خیبر پختونخوا حکومت کے وسائل استعمال کرکیانتخابی جلسہ کیاخیبر پختونخوا کے عوام کو تین سالوں میں نیا پختونخوا نظر نہیں آیا۔انہوں نے کہاکہ عمران خان تین سال میں کنٹینر سے نہیں اترے اس لیئے وزیراعظم نوازشریف پختونخوا کے عوام کی خدمت کرنے نکلے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :