موجودہ حکومت علم پر مبنی معیشت قائم کرنے کیلئے کوشاں ہے ،ہمیں پاکستان کی بہتر ہوتی معیشت، توانائی اور امن کی صورتحال کو دنیا کو پیش کرنا ہے ،سائنس و ٹیکنالوجی کو نظر انداز کرنیکی وجہ سے ہم پیچھے رہ گئے ہیں

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا اجلاس سے خطاب

پیر 9 مئی 2016 22:06

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مئی۔2016ء ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے موجودہ حکومت ملک میں وژن 2025 کے تحت علم پر مبنی معیشت قائم کرنے کے لئے کوشاں ہے ،ہمیں پاکستان کی بہتر ہوتی معیشت، توانائی اور امن کی صورتحال کو دنیا کو پیش کرنا ہے ،سائنس و ٹیکنالوجی کو نظر انداز کرنیکی وجہ سے پیچھے رہ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو یہاں اعلیٰ تعلیم پر ایک جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ احسن اقبال نے کہا - ہائیر ایجوکیشن کمشن کا بجٹ دو سال میں 48 ارب روپے سے بڑھا کر 78 ارب روپے کر دیا ہے - ملک کے ہر ضلع میں یونیورسٹی کیمپس قائم کیا جائیگا - یہ دور معاشی نظریات کی جنگ کا ہے - ہمیں زیادہ محنت، بہتر معیار اور ٹیکنالوجی پہ دسترس کے ایجنڈے پر چلنا ہو گا - امریکہ سے علم کی راہداری اور چین سے اقتصادی راہداری کے منصوبے ملک کی ترقی و خوشحالی کے منصوبے ہیں ۔