اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ نہیں کیا بلکہ احتساب سے بھاگی ہے،اب کسی کو بھاگنے نہیں دیں گے،ہر دور میں ہونے والی کرپشن کا کڑا احتساب کریں گے،اپوزیشن آگے آگے اور احتساب ان کے پیچھے پیچھے بھاگے گا ،اپوزیشن کے ٹی او آرز محدود حکومتی ٹی او آرز میں کرپشن کے خلاف تحقیقات کا وسیع سکوپ رکھتے ہیں

مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز کا اپوزیشن کے واک آؤٹ کے بعد اظہار خیال

پیر 9 مئی 2016 22:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مئی۔2016ء ) مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی بیرسٹر دانیال عزیز نے کہاہے کہ اپوزیشن ایوان سے واک آؤٹ نہیں کیا بلکہ احتساب سے بھاگ گئی ہے،اب کسی کو احتساب سے نہیں بھاگنے دیں گے،ہر دور میں ہونے والی کرپشن کا کڑا احتساب کریں گے،اپوزیشن آگے آگے بھاگے گی اور احتساب ان کے پیچھے پیچھے بھاگے گا، اپوزیشن حکومتی ٹی او آرز میں کوئی خامی نہیں نکال سکی،اپوزیشن کے ٹی او آرز محدود حکومتی ٹی او آرز میں کرپشن کے خلاف تحقیقات کا وسیع سکوپ رکھتے ہیں۔

وہ پیر کو ایوان میں اپوزیشن کے واک آؤٹ پر حکومت کی طرف سے جواب دے رہے تھے۔

(جاری ہے)

دانیال عزیز نے کہا کہ پانامہ کی دوسری قسط میں اپوزیشن کے وزیر نام آئے ہیں لیکن وہ ایوان میں بات کرنے کی بجائے واک آؤٹ کرگئے، وزیراعظم نے فیصلہ کیا ہے کہ اب کوئی چاھے نہ چاھے ہر صورت میں مکمل تحقیقات کرائی جائیں،اپوزیشن نے پہلے وزیراعظم کے خاندان کا نام آنے کی تحقیقات سپریم کورٹ سے کرانے کا مطالبہ کیا،چیف جسٹس کو خط لکھ دیا گیا تو پھر ٹی او آرز کا ایشو کھڑا کر دیاگیا،اپوزیشن صرف وزیراعظم کا احتساب چاہتی ہے مگر حکومت ہر دور میں ہونے والی کرپشن کی تحقیقات کرائی گئی،اپوزیشن حکومتی ٹی او آرز میں کوئی خامی نہیں نکال سکی،اپوزیشن چاہتی ہے کہ ٹی او آرز تبدیل کرکے بنکوں کے نادہندگان کی تحقیقات نکال دی جائیں ہم بنکوں کے قرضے معاف کرانے والوں کی ضرور تحقیقات کریں گے،اپوزیشن نے ایوان سے واک آؤٹ کیا بلکہ یہ احتساب سے بھاگے اب احتساب ان کے پیچھے بھاگے گا،اب کڑا احتساب ہوگا،90دن میں احتساب کرنے کے دعویداروں نے کے پی میں اڑھائی سال بعد احتساب کا قانون اور ادارہ بنایا اور پھر اپنے ہی چیئرمین احتساب کو قائم کردیا۔