سپریم کورٹ کی عمارت میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی، سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے زیراستعمال کمرہ سازوسامان سمیت جل کر خاکستر

پیر 9 مئی 2016 21:39

سپریم کورٹ کی عمارت میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی، سپریم کورٹ بارایسوسی ..

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مئی۔2016ء) سپریم کورٹ کی عمارت میں شارٹ سرکٹ کے باعث آتشزدگی سے پہلی منزل پر واقع سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے زیراستعمال ایک کمرہ سازوسامان سمیت جل کر خاکستر جبکہ ملحقہ کمرہ شدید طور پر متاثر ہو گیا۔ آتشزدگی سے پریس ایسوسی ایشن کے کمرے کو بھی جزوی طور پر نقصان پہنچا تاہم پریس ایسوسی ایشن کے کمرے کاسامان مخوظ رہا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بلڈنگ کے داخلی گیٹ والے پورشن کی پہلی منزل پر واقع وکلاء کے زیراستعمال کمرے میں اتوار اور پیر کی شب آخری پہر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے لمحوں میں پورے کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آگ لگنے پر وہاں ڈیوٹی پر تعینات سیکورٹی سٹاف نے کنٹرول روم کواطلاع دی جس نے فائر بریگیڈ سمیت تمام اداروں کوآگاہ کرکے پہنچنے کی ہدایت کی توتھوڑی ہی دیرمیں فائربریگیڈکی تین گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور عملے نے فوری طور پائپوں کے ذریعے پانی پھینکا اورآدھے گھنٹے کی کوششوں سے آگ پر قابو پا لیا تاہم اس وقت تک وکلاء کمرے کی چھت اوروہاں موجود تمام سازوسامان جل کر خاکستر ہو گیا تھا جبکہ ملحقہ کمرے کوکسی حد تک بچالیاگیا ہے ،سیکورٹی عملے کے مطابق آتشزدگی سے وکلاء کے کمرے میں رکھاگیاکمپیوٹر ، فریج اورقیمتی فرنیچرراکھ ہوگیاہے دریں اثناء سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدرسید علی ظفرنے میڈیاکے نمائندوں کوبتایاکہ آتشزدگی سے متاثرہ کمروں کی دوبارہ رینیویشن کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :