سعودی حکومت ضابطہ اخلاق کے تحت الیکٹرانک ویزا کے حصول کیلئے ٹور آپریٹرز کی وزارت مذہبی امور سے تصدیق لازمی ہے، وزارت مذہبی امور
تمام آپریٹرز 15 یوم کے اندر اپنے تصدیق شدہ معاہدات کی دستاویزات ارسال کریں، ترجمان وزارت مذہبی امور
پیر 9 مئی 2016 21:14
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء) وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی حکومت ضابطہ اخلاق کے تحت الیکٹرانک ویزا کے حصول کیلئے ٹور آپریٹرز کی وزارت مذہبی امور سے تصدیق لازمی ہے لہٰذا تمام ٹور آپریٹرز 15 یوم کے اندر اپنے تصدیق شدہ معاہدات کی دستاویزات وزارت کو ارسال کر دیں تاکہ سعودی حکومت کو بھجوایا جا سکے۔
وزارت کے ترجمان نے پیر کو یہاں جاری بیان میں کہا کہ سعودی حکومت نے الیکٹرانک ویزا کی اجازت دینے سے قبل وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی تصدیق لازمی قرار دی ہے اور وزارت دستاویزات مہیا کرنے پر عمرہ ٹور آپریٹرز کے معاہدات کی تصدیق کرتی ہے اور اس ضمن میں اب تک 45 ٹور آپریٹرز کے معاہدات کی دستاویزات تصدیق کر چکی ہے۔(جاری ہے)
ترجمان نے کہا کہ عوام بھی صرف تصدیق شدہ ٹور آپریٹرز سے عمرہ پیکیج لیں، تصدیق شدہ ٹور آپریٹرز کی فہرست مملکت سعودی عرب کی ویب سائٹ haj.gov.sd پر موجود ہے لہٰذا عمرہ رقم کی ادائیگی کی رسید حاصل کریں اور ٹور آپریٹرز کی طرف سے مہیا کردہ سہولیات کی تفصیل سٹام پیپرز پر تحریر میں لائیں۔
ترجمان نے کہا کہ جن آپریٹرز کی تصدیق وزارت نے کر دی ہے انہیں سعودی عرب کی حکومت نے الیکٹرانک ویزے کی منظوری دیدی ہے وہ اپنے تصدیق شدہ معاہدوں کی دستاویزات 15 یوم میں وزارت کو پہنچائیں بصورت دیگر ان کے نام فہرست سے نکال دیئے جائیں گے۔ عوام عمرہ ادائیگی سے متعلق معلومات کیلئے وزارت مذہبی امور کے عمرہ سیکشن سے فون نمبر 051-9201372 پر دفتری اوقات میں رابطہ کر سکتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.