مذہبی وسیاسی رہنماؤں کی ’’روشن پاکستان مارچ ‘‘کے کامیاب انعقادپرمبارکباد

دہشتگردی اور کرپشن کی لعنت نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا ہے،روشن پاکستان مارچ نے کرپٹ حکمرانوں کو پیغام دیدیا کہ وہ عوام کو بیوقوف نہیں بناسکتے، سربراہ سُنّی تحریک ثروت اعجازقادری کی عہدیداروں سے ٹیلیفونک گفتگو

پیر 9 مئی 2016 20:53

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مئی۔2016ء ) پاکستان سُنّی تحریک کے زیراہتمام کرپشن اوردہشت گردی کے خلاف نکالے جانیوالے تاریخ ساز ’’روشن پاکستان مارچ ‘‘کے کامیاب انعقادپرمختلف مذہبی وسیاسی رہنماؤں اورعلماء ومشائخ کی جانب سے سُنّی تحریک کی قیادت کو مبارکباددینے کاسلسلہ جاری ہے،ترجمان سُنّی تحریک کے مطابق مختلف مذہبی وسیاسی رہنماؤں اورعلماء ومشائخ نے سربراہ سُنّی تحریک محمدثروت اعجازقادری ، سینئرمرکزی رہنمامحمدشاہدغوری، شاداب رضانقشبندی، مجاہدعبدالرسول خان،مفتی لیاقت رضوی ودیگرعہدیداروں کوروشن پاکستان مارچ کے تاریخ سازانعقادپر ٹیلی فون کرکے مبارک باددی اور کرپشن اوردہشت گردی کے خلاف سنی تحریک کی ملک گیراحتجاجی تحریک کاخیرمقدم کیا،اس موقع پر ثروت اعجازقادری ،محمدشاہدغوری، شاداب رضانقشبندی، مجاہدعبدالرسول خان، مفتی لیاقت رضوی ودیگرعہدیداروں کاکہناتھاکہ دہشتگردی اور کرپشن کی لعنت نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا ہے،روشن پاکستان مارچ نے کرپٹ حکمرانوں اور سیاستدانوں کو پیغام دیدیا ہے کہ وہ مزید عوام کو بیوقوف نہیں بناسکتے، ملک کی دولت لوٹنے والوں کو اب حساب دینا ہوگا،پاکستان سنی تحریک دہشتگردی ،کرپشن اور سود کے خاتمے اور ملک کی دولت لوٹنے والوں کے سخت احتساب کیلئے ملک گیر تحریک چلائے گی ،پاکستان کے تحفظ اورسلامتی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،ترجمان کے مطابق مبارکباددینے والی مذہبی وسیاسی شخصیات میں جماعت رضائے مصطفی کے امیرصاحبزادہ پیرمحمدداؤدرضوی،تحریک صراط مستقیم کے سربراہ ڈاکٹراشرف آصف جلالی، جامعہ نعیمیہ کے ڈاکٹرراغب نعیمی، تحفظ ناموس رسالت محاذکے صاحبزادہ رضائے مصطفی نقشبندی،جے یو پی کے اویس نورانی،پاسبان اہلسنّت کے صاحبزادہ علامہ ذکاء اﷲ رضوی، سلسلہ سیفیہ محمدیہ کے پیرمحمدقاسم سیفی،جماعت اہلسنّت کے صاحبزادہ شاہدمنصورنورانی،تحریک تحفظ ناموس رسالت کے پروفیسراکبرحسین ہاشمی،تنظیم علمائے اہلسنّت کے علامہ افتخاراحمدزیدی،اہلسنّت خدمت فاؤنڈیشن کے ملک عبدالرؤف ودیگرشامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :