حکومت ان تمام پروڈکٹ پر پابندی لگائے جن کے اجزاء مکمل طور پر ہلاک نہیں،پنجاب ہلال ڈویلپمنٹ ایجنسی کاروباری برادری کے تعاون سے ہلال سرٹیفکیٹ کی اہمیت بارے آگاہی مہم چلائے

ایف پی سی سی آئی میاں رحمان عزیزکی پی ایچ ڈی اے کے چیئرمین سے ملاقات میں گفتگو

پیر 9 مئی 2016 20:51

Ùلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مئی۔2016ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے ریجنل چیئرمین میاں رحمان عزیزنے کہاہے کہ حکومت ان تمام پروڈکٹ جن کے اجزاء مکمل طور پر ہلال نہیں ہے ان پر پابندی لگائے،پنجاب ہلال ڈویلپمنٹ ایجنسی کاروباری برادری کے تعاون سے ہلال سرٹیفکیٹ کی اہمیت بارے آگاہی مہم چلائے۔

(جاری ہے)

وہ پیر کوپنجاب ہلال ڈویلپمنٹ ایجنسی(پی ایچ ڈی اے) کے چیئرمین جسٹس (ر) خلیل الرحمن خان کے ایف پی سی سی آئی کے ریجنل آفس دورہ کے موقع پر ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔پی ایچ ڈی اے کے چیئرمین جسٹس (ر) خلیل الرحمن خان نے کہاکہ پی ایچ ڈی اے جدید موبائل سافٹ ویئر سروس متعارف کروانے جارہی ہے جس کے ذریعے کسی بھی پروڈکٹ کی تصویر پی ایچ ڈی اے کو بھجی جائے تو اس پروڈکٹ کے ہلال یا حرام ہونے کی تصدیق 15منٹ کے اندردرخواست گزار کو بجھوا دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہاکہ اگر کاروباری برادری تعاون کرئے تو ہلال سرٹیفیکیٹ کیلئے قوانین اور تقاضوں کو مزید آسان کیا جا سکے گا۔ایف پی سی سی آئی کے تعاون سے ہلال سرٹیفکیٹ کی اہمیت بارے آگاہی مہم کا جلد آغاز کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :