میاں محمودالرشید نے زعیم حسین قادری سے ’’ٹانگیں ‘‘توڑنے کا وقت پوچھ لیا

آپ جب رائے ونڈ آئیں گے تو ٹانگیں بھی ٹوٹ جائیں گی، قادری کادلچسپ جواب ، دونوں کی مسکراہٹ

پیر 9 مئی 2016 20:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مئی۔2016ء) اپوزیشن لیڈر پنجاب میاں محمودالرشید نے پنجاب حکومت کے ترجمان سید زعیم حسین قادری سے ’’ٹانگیں ‘‘توڑنے کا وقت پوچھ لیا ۔

(جاری ہے)

سوموار کو پنجاب اسمبلی کے احاطے میں پنجاب حکومت کے تر جمان سید زعیم حسین قادری اور اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کا سامنا ہوا تو محمودالرشید نے سید زعیم حسین قادری سے پوچھا آپ یہاں ہیں آپ نے توتحر یک انصاف والوں کی ٹانگیں توڑنی ہے کب توڑ رہے ہیں ؟جس پر زعیم حسین قادری نے کہا کہ آپ جب رائے ونڈ آئیں گے تو ٹانگیں بھی ٹوٹ جائیں گی جس پر دونوں مسکراتے ہوئے وہا ں سے چلے گئے ۔