سینیٹ کی بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ، 248 ویں اجلاس کی تفصیلا ت پر غور ، سیشن دو ہفتے جاری رہنے کا امکان

اجلاس میں قانون سازی ، تحریک التواء ، توجہ دلاؤ نوٹسز اور عوامی اہمیت کے دیگر اہم امور زیر غور لائے جائیں گے

پیر 9 مئی 2016 20:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مئی۔2016ء) سینیٹ کی بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی کی زیر صدار ت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹ کے 248 ویں اجلاس کے حوالے سے تفصیلا ت کو زیر غور لا یا گیا ۔حالیہ اجلاس دو ہفتے جاری رہنے کا امکان ہے جس میں قانون سازی ، تحریک التواء ، توجہ دلاؤ نوٹسز اور عوامی اہمیت کے دیگر اہم امور زیر غور لائے جائیں گے ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں سیکرٹری سینیٹ امجد پرویز ملک نے پچھلے اجلاس میں دی گئی سفارشات بارے تفصیلی آگاہ کیا ۔کمیٹی کے آج کے اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق ، قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن کے علاوہ پارلیمانی سربراہان سلیم ضیاء، اسلام الدین شیخ، مشاہد اﷲ خان، میر حاصل بزنجو، طلحہ محمود ، ڈاکٹر جہانزیب جمال دینی ، طاہر حسین مشہدی، عثمان خان کاکٹر ، ہدایت اﷲ ، سعید غنی ، مشاہد حسین سید، الیاس احمد بلورنے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :