پاکستان آٹو پالیسی پیش کیے جانے کے بعد جاپان نے سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کر دیا

muhammad ali محمد علی پیر 9 مئی 2016 20:24

پاکستان آٹو پالیسی پیش کیے جانے کے بعد جاپان نے سرمایہ کاری بڑھانے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔9مئی 2016ء) پاکستان آٹو پالیسی پیش کیے جانے کے بعد جاپان نے سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا ہے کہ پاکستان میں 2016 کیلئے پیش کی گئی آٹو پالیسی کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔ کئی ممالک کی جانب سے پاکستان میں اس شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے۔ ان ممالک میں سرفہرست جاپان ہے۔ جاپان نے پاکستان کی آٹو انڈسٹری میں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :