نجی ٹی وی کے آصف زرداری پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں ،مولا بخش چانڈیو

آصف علی زرداری کی ہائیڈ پارک ون لندن میں کوئی پراپرٹی نہیں،پراپرٹی ثابت ہوجائے تو ایدھی کو دے دیں گے ،مشیر اطلاعات سندھ

پیر 9 مئی 2016 20:07

نجی ٹی وی کے آصف زرداری پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں ،مولا ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے ایک نجی ٹی وی کی جانب سے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے چیئرمین آصف علی زرداری پر لگائے جانے والے الزامات کا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ ٹی وی چینل کے الزامات قطعی بے بنیاد ہیں ۔آصف علی زرداری کی ہائیڈ پارک ون لندن میں کوئی پراپرٹی نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ اگر پراپرٹی ثابت ہوئی تو وہ اسے عبدالستار ایدھی کو دے دیں گے ۔مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ لاہور میں بیٹھے ہوئے چند لوگ اپنے مالکوں کے گناہوں کو چھپانے کے لیے سازشیں کررہے ہیں ۔ہم ان لوگوں کی سازشوں سے اچھی طرح واقف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کی جماعت ہے اور ہمارے کوئی پوشیدہ اثاثے نہیں ہیں ۔ہم نے الزامات کا ہر دور میں سامنا کیا ہے اور اب بھی کریں گے ۔ایسے الزامات سے گھبرانے والے نہیں ہیں ۔