کراچی ،نیب کی ڈیفنس میں کارروائی ،مشتاق رئیسانی کے ساتھی سہیل مجید شاہ کو گرفتار کرلیا

پیر 9 مئی 2016 20:07

کراچی ،نیب کی ڈیفنس میں کارروائی ،مشتاق رئیسانی کے ساتھی سہیل مجید ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء) قومی احتساب بیورو (نیب)بلوچستان کرپشن میگا اسکینڈل میں ملوث سابق سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کے ساتھی کو کراچی کے علاقے ڈیفنس سے گرفتار کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

نیب ذرائع کے مطابق مشتاق رئیسانی کی نشاندہی پر ڈیفنس کے علاقے میں کارروائی کرکے سہیل مجید شاہ کو گرفتا رکرلیا گیا ہے ۔ملزم کو جلد نیب کوئٹہ کے حوالے کردیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :