انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے5ملزمان کو 90روز کے لیئے رینجرزکی تحویل میں دے دیا

پیر 9 مئی 2016 20:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے5ملزمان کو 90روز کے لیئے رینجرزکی تحویل میں دے دیا ہے۔پیرکو رینجرزنے سخت سیکورٹی میں5ملزمان ایم کیوایم سے تعلق رکھنے والے محمد رضوان، طارق چیمبر،ذیشان عرف چھیپا اور گینگ وار کے 2 دہشت گرد حفیظ ڈاڈا اور ذاکر مستانہ کو سخت سیکورٹی میں پیش کیا۔

عدالت میں رینجرز کے لاء آفیسر نے بتایا کہ گرفتار ملزمان محمد رضوان، طارق چیمبر،ذیشان عرف چھیپا کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے ۔ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران ’’را‘‘سے تربیت لینے کا اعتراف کیا ہے جبکہ مذکورہ ملزمان سرکاری ملازم ہیں اور ایم کیوایم کے مرکزنائن زیرو کی سیکیورٹی پر مامور تھے۔ملزمان قتل وغارت ، بھتہ خوری جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہیں ملزمان سے مزید تفتیش باقی ہے،جس پر عدالت نے تینوں ملزمان کو3 ماہ کے لیے رینجرز کے حوالے کردیا۔

(جاری ہے)

دریں رینجرز نے گینگ وار سے تعلق رکھنے والے 2ملزمان حفیظ ڈاڈا اور ذاکر مستانہ کو بھی پیش کیا۔رینجرزکے لاء آفیسر نے کہاکہ ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے ملزمان ، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری ،دستی بم حملوں سمیت متعددسنگین جرائم میں ملوث ہیں ملزمان سے مزید تفتیش باقی ہے، جس پر عدالت نے دونو ں ملزمان کو3 ماہ کے لیے رینجرز کے حوالے کردیا

متعلقہ عنوان :