پشاور میں تحریک انصاف کے جلسے میں کارکنوں کی ماڈل عینی سے بدتمیزی ، چھیڑ چھاڑ ، ماڈل نے مشکل سے جان بچائی
خاتون کو جلسے میں ساڑھی پہن کر نہیں آنا چاہیے تھا، شوکت یوسفزئی خاتون کو کسی سازش کے تحت بھیجا گیا ، نعیم الحق
پیر 9 مئی 2016 19:45
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مئی۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں پارٹی کارکن پی ٹی آئی کیلئے مصیبت بننے لگے،لاہور جلسے کی طرح پشاور کے جلسے میں ایک مرتبہ پھر خواتین سے بدتمیزی کا واقعہ پیش آگیا ،تحریک انصاف کے کارکنوں نے ماڈل عینی کے ساتھ بدتمیزی کی جس کے بعد اس نے مشکل سے جان بچائی ۔تفصیلات کے مطابق پیر کو تحریک انصاف کے پشاور کے جلسے میں آنیوالی معروف ماڈل عینی سے بھی تحریک انصاف کے کارکنوں نے بدتمیزی کر ڈالی اوراس سے چھیڑ چھاڑ شروع کردی جس کے بعد بھاگ کرجان بچانا پڑی،پارٹی کارکن خاتون سے چھیڑ چھاڑ، بدتمیزی کرتے رہے اور ویڈیو بھی بناتے رہے جبکہ ماڈل عینی نے کہا کہ میں کپتان کی مداح ہوں ، عمران خان کو انگوٹھی کا تحفہ دینے آئی ہوں۔
جس کے بدلے تحریک انصاف کے پارٹی کارکنوں نے میرے ساتھ بدتمیزی اور چھیڑ چھاڑ کی واپس گھر جارہی ہوں ، ڈنڈا لے کر آہونگی او ر سب کو مار کر بھگاؤں گی ۔(جاری ہے)
تحریک انصاف کے رہنما صوبائی شوکت یوسفزئی نے کہا کہ خاتون کو جلسے میں ساڑھی پہن کر نہیں آنا چاہیے تھا۔ماڈل عینی نے خود تماشا بنایا ہوا ہے،رہنما پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان نعیم الحق نے کہا کہ خاتون کو اس طرح جلسے میں نہیں آنا چاہیے تھا،یقینا خاتون کو کسی سازش کے تحت بھیجا گیا ہے، مخالفین نے ہمارے لیے ایک حربہ آزمانے کی کوشش کی اورجلسہ شروع ہونے سے پہلے خاتون وہاں کیا کرنے گئی تھیں
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.