رُکن صوبائی اسمبلی خیرالنساء مُغل نے گورنمنٹ گرلز ابن ِرشد کالج میں روڈ کا افتتاح کردیا

پیر 9 مئی 2016 18:50

میرپورخاص( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء) رُکن صوبائی اسمبلی خیرالنساء مُغل نے گورنمنٹ گرلز ابن ِرشد کالج میں 1.50ملین روپے کی لاگت سے 10ہزار اسکوائر فٹ سی سی روڈ کا ا فتتاح کیا ۔اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے خاطر خواہ بجٹ صرف کررہی ہے اس کے باوجود شرح خواندگی کے تناسب میں اضافہ نہیں ہورہا جو افسوس کی بات ہے اس لئے اساتذہ کو چاہئے کہ وہ طلبہ وطالبات کو اپنی اولاد سمجھ کر معیاری تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں جو ان کا فرض بھی ہے اور اساتذہ کا معاشرے میں ایک بڑا مقام بھی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر اساتذہ بہتر طور پر تعلیم دیں تو ٹیوشن سینٹر بند ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی کوشش ہے کہ سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کواپنے بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخل کرانے کا پابند کیا جائے جس کیلئے قانون سازی کرکے بل اسمبلی میں پاس کروایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اساتذہ سے امید ظاہر کی کی میرپورخاص میں تعلیمی معیار بہتر کرنے کا جو عزم کیا ہے اس میں میرا ساتھ ضرور دیں گے تاکہ تعلیمی میدان میں میرپورخاص کو رول ماڈل کے طور پر پیش کیا جاسکے۔

اس سے قبل کالج کی پرنسپل شاہدہ پروین، پروفیسر عائشہ خاصخیلی اور دیگر اساتذہ نے کہا کہ اس وقت کالج میں 3500سے زائد طالبات زیر تعلیم ہیں ۔ کالج کے درپیش مسائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ کالج میں چودیواری کی تعمیر،سائنس لیب، مزید کلاسز ،واٹر ٹینک طالبات کیلئے انڈور اسپورٹس پریکٹس ہال ،آڈیٹوریم کے فرنیچرکی ضرورت اور لائبریری کی توسیع کی اشد ضرورت ہے جس پر ایم پی اے نے یقین دلایا کہ درپیش مسائل حل کروائیں جائینگے۔بعد ازاں ایم پی اے نے کالج کا تفصیلی دورہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :