نجی شعبے کے تعا ون سے صحت کی بہترسہو لیا ت فرا ہم کی جا رہی ہیں،جا م مہتا ب حسین ڈہر

پیر 9 مئی 2016 18:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء)صوبا ئی وزیر صحت جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کہا کہ پبلک پرا ئیوٹ پا ر ٹنر شپ کے تحت صوبے بھر میں صحت کی سہو لیا ت کی فرا ہمی کو مزید بہتر کیا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں سندھ کے پا نچ اضلا ع کے لئے جدید ترین اور تیز رفتا رایمبو لینسز کا ایک پول تشکیل دیا جا رہا ہے ۔یہ با ت انہو ں نے اپنے دفتر میں امن فا ؤ نڈیشن کے ایک وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کہی ۔

اس مو قع پر امن فا ؤ نڈیشن کے ایم سی ایس ہیڈ آفتا ب نو ید ،سیکریٹری صحت احمد بخش نا ریجو اور ڈی جی ہیلتھ مرا د حسن شا ہ بھی مو جو د تھے ۔انہو ں نے کہا کہ مختلف اضلا ع میں بیما ریو ں کا سامنا کر نا پڑتا ہے مثلا سا نپ کے کا نٹنے کے وا قعا ت ،حاملہ خواتین کو جلد ہسپتا ل تک لیجانے تا ہم ٹریفک حا دثا ت میں زخمی اور دل کے مریضو ں کو ہر وقت ہسپتا ل پہنچا نا زیا دہ اہمیت کا حا مل ہو تا ہے اور اس مقصد کے لئے تیز رفتا ر اور جدید ترین ایمبو لینسز کا قیا م وقت کی اہم ضروت ہے ۔

(جاری ہے)

امن فا ؤ نڈیشن کے عا بد نو ید نے مزید بتا یا کہ گھو ٹکی ،سکھر ،خیر پو ر ،شکا ر پو ر اور لا ڑ کا نہ میں جا مع ایمبولینس سر وس کے لئے 85ایمبو لینس کی ضرورت ہے اور اس قسم کی ایک سرو س سجا ول اور ٹھٹھہ میں پہلے سے ہی کا م کررہی ہے ۔صوبا ئی وزیر صحت نے تجویز دی کہ ایمبو لینس مرا کز اس طر ح سے قا ئم کئے جا ئیں کہ وہ مذکو ر ہ اضلا ع کے ساتھ قریبی علا قو ں کو بھی یہ سہو لت فرا ہم کر سکیں اور معیا ر پر کسی بھی قسم کا سمجھو تہ نہیں کیا جائے ۔انہو ں نے یقین دہا نی کروائی کہ اگلے ما لی سا ل میں محکمہ صحت با قی ما ندہ ایمبو لینس بھی فرا ہم کر دے گا اور حکومت نجی شعبے سے ہر قسم کا تعا و ن کرنے کے لئے تیا ر ہے تا کہ سندھ کے عوام کو زیا دہ بہتر صحت کی سہو لیا ت میسر آسکیں ۔