آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل جوزف کی ملاقات

ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور زیر غور لائے گئے ،افغانستان میں سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

پیر 9 مئی 2016 18:39

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف سے امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے کمانڈر جنرل جوزف ایل ووٹل نے پیر کو جی ایچ کیو میں ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ اور امریکی سینٹکام کے کمانڈرکی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور زیر غور لائے گئے جبکہ افغانستان میں سیکیورٹی کی صورتحال پر خاص طور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

امریکی کمانڈر نے خطے میں امن اور استحکام کے قیام کے سلسلہ میں پاکستان آرمی کے کردار کو سراہا ۔ قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کے ایک چاق و چوبند دستے نے جنرل جوزف کو گارڑ آف آنر پیش کیا ۔ امریکی کمانڈر نے پاکستان آرمی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔