برجیس طاہر کا کرنل ریٹائر نسیم کے انتقال پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار

پیر 9 مئی 2016 18:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر وگلگت بلتستان چوہدر ی محمد برجیس طاہر نے آزادکشمیر کی ممتاز سیاسی شخصیت کرنل ریٹائر راجہ نسیم کی وفات پر گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور سوگ وار خاندان کوصبر جمیل عطا کرنے کی دُعاکرتے ہوئے کہا کہ مرحوم آزادکشمیر کی ایک اعلیٰ سیاسی شخصیت تھی جنہوں نے آزادکشمیر کی عوام کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیں ۔