اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا مشترکہ اجلاس ، قومی اسمبلی کے 32 ویں سیشن کے حوالے سے حکمت عملی پر غور

پیر 9 مئی 2016 18:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 مئی۔2016ء) پارلیمنٹ میں موجود اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا مشترکہ اجلاس ہو اجس میں قومی اسمبلی کے 32 ویں سیشن کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا مشترکہ اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پیپلز پارٹی کی طرف سے رکن قومی اسمبلی میر اعجاز جھکرانی، پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد، مسلم لیگ (ق) کی طرف سے طارق بشیر چیمہ، ایم کیو ایم کی طرف سے ڈاکٹر فاروق ستار، کنور نوید جمیل، جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق اور قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے شرکت کی۔ اجلاس میں قومی اسمبلی کے 32 ویں سیشن کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔