وفاقی نظامت تعلیمات کے زیر اہتمام سکولوں میں بجلی کی بندش کے اوقات میں متبادل نظام نہ ہونے کی وجہ سے طلباء گرمی میں پڑھنے پر مجبور

محدود وسائل کے باعث کالجوں اور سکولوں میں یو پی ایس اور جنریٹرز فراہم کرنا ممکن نہیں، ڈائریکٹر کالجز سکول ڈاکٹر طارق مسعود

پیر 9 مئی 2016 18:00

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مئی۔2016ء) وفاقی نظامت تعلیمات (ایف ڈی ای) کے زیر اہتمام سکولوں میں بجلی کی بندش کے اوقات میں متبادل نظام نہ ہونے کی وجہ سے طلباء گرمی میں پڑھنے پر مجبور ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں قائم ان 422 سکولوں میں گرمی کے موسم میں لوڈ شیڈنگ کے اوقات کیلئے ان سکولوں کے پاس متبادل کوئی نظام نہیں ہے۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ماڈل سکول آئی 8 کے ایک طالب علم کے والد حبیب خان نے کہا کہ گرمی ناقابل برادشت ہے اور بجلی کی بندش کے دوران یہ صورتحال اور بھی خراب ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال میں بچے گھروں پر رہنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ ایف ڈی ای کے ڈائریکٹر کالجز سکول ڈاکٹر طارق مسعود نے ”اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مئی۔2016ء“ کو بتایا کہ محدود وسائل کے باعث تمام کالجوں اور سکولوں میں یو پی ایس اور جنریٹرز فراہم کرنا ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم طلباء کو بنیادی سہولیات اور بہترین ماحول کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں جون کے پہلے ہفتہ میں 2 ماہ کی موسم گرما کی چھٹیاں ہو جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :