جس شخص نے بھی قانون و آئین سے ہٹ کر دولت جمع کی ان سب کا احتساب ہونا چاہئے

وفاقی وزیر امور کشمیر و شمالی علاقہ جات چوہدری برجیس طاہر کی میڈیا سے گفتگو

پیر 9 مئی 2016 18:00

جس شخص نے بھی قانون و آئین سے ہٹ کر دولت جمع کی ان سب کا احتساب ہونا چاہئے

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مئی۔2016ء) وفاقی وزیر امور کشمیر و شمالی علاقہ جات چوہدری برجیس طاہر نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے والے کے ساتھ اپنی جماعت بھی نہیں، پاکستان میں جس شخص نے بھی قانون و آئین سے ہٹ کر دولت جمع کی، ان سب کا احتساب ہونا چاہئے۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جمہوریت کے اندر احتساب ہوتا ہے، وزیراعظم سے استعفیٰ کا مطالبہ کرنے والوں کے ساتھ اپنی جماعت بھی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جو شخض قانون و آئین سے ہٹ کر دولت جمع کرے، ان کے احتساب کیلئے قانون موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے پاکستان کے سرمایہ کو لوٹا، قانون سے ہٹ کر آف شور کمپنیاں رجسٹرڈ کیں، ان کا احتساب ہونا چاہئے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں جس شخص نے بھی قانون و آئین سے ہٹ کر دولت جمع کی، ان سب کا احتساب ہونا چاہئے۔