آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی سنٹرل کمانڈر جنرل جوزف کی ملاقات

باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال،ملاقات میں افغانستان میں سکیورٹی صورتحال بھی زیربحث رہی،خطے میں امن کیلئے دہشت گردی کے خلاف پاک آرمی کے کردار کو سراہتے ہیں۔امریکی سنٹرل کمانڈر جنرل جوزف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 9 مئی 2016 17:54

آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی سنٹرل کمانڈر جنرل جوزف کی ملاقات

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔09مئی۔2016ء) :آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی سنٹرل کمانڈر جنرل جوزف نے ملاقات کی۔جس میں باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے امریکی سنٹرل کمانڈرکی ملاقات میں افغانستان میں سکیورٹی صورتحال زیربحث رہی۔اس موقعہ پرجنرل جوزف نے خطے میں امن کیلئے دہشت گردی کے خلاف پاک آرمی کے کردار کو سراہا۔امریکی کمانڈر نے شہداء کی یادگار پر پھول بھی چڑھائے۔