وفاق مدارس العربیہ ٗآزادکشمیر،گلگت بلتستان ،قبائلی علاقہ جات میں درس نظامی کے مختلف درجات کے سالانہ امتحانات شروع ہوگئے

پیر 9 مئی 2016 17:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء) وفاق المدارس العریبہ پاکستان کے زیر انتظام ملک بھر بشمول آزادکشمیر،گلگت بلتستان ،قبائلی علاقہ جات میں درس نظامی کے مختلف درجات کے سالانہ امتحانات شروع ہوگئے ہیں ‘2لاکھ 22ہزارطلباء وطالبات امتحانات میں شریک ہیں‘1775مدارس میں امتحانی سینٹر قائم کیے گئے ہیں ‘ 10670نگران امتحانا ت لے رہے ہیں ٗوفاق المدارس کی نصاب کمیٹی کے رکن اورضلع راولپنڈی کے مسؤل مفتی عبدالرحمن کے مطابق طلبہ وطالبات کیلئے الگ الگ مجموعی طورپر1775امتحانی مراکز ٗان کی نگرانی کیلئے 1775نگران اورمعاونین کے طورپر 8895اساتذہ ومعلمات مقررکئے گئے ۔

طلبہ کی نگرانی اساتذہ جبکہ طالبات کی نگرانی معلمات کررہی ہیں ۔ یہ سالانہ امتحانات 12مئی تک جاری رہیں گے ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں حفظ قرآن کے امتحانات گذشتہ ہفتے مکمل ہوگئے جس میں ملک بھرکے 64844طلبہ وطالبات شریک ہوئے ۔وفاق المدارس کی نصاب کمیٹی کے رکن اورضلع راولپنڈی کے مسؤل مفتی عبدالرحمن نے کہاہے کہ وفا ق کانظام امتحان انتہائی شفاف ہے ۔انہوں نے کہاکہ وفاق کی قیادت کی خواہش ہے کہ تمام سنجیدہ طبقات بالخصوص شعبہ تعلیم سے وابستہ شخصیات ہمارے امتحانی مراکز کامعاینہ کریں اورہمارے اس دعوے کی سچائی کامشاہدہ بھی کریں اورمفید تجاویزسے آگاہ کریں۔

متعلقہ عنوان :