وزیراعظم کو قائد حزب اختلاف کی طرف سے لکھے گئے خط کے جواب کا انتظار ہے ٗ شاہ محمود قریشی
علیم خان نے پاناما پیپرز میں لگنے والے الزامات کے حوالے سے اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کر دیا ہے ٗگفتگو
پیر 9 مئی 2016 17:40
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو قائد حزب اختلاف کی طرف سے لکھے گئے خط کے جواب کا انتظار ہے ٗعلیم خان نے پاناما پیپرز میں لگنے والے الزامات کے حوالے سے اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کر دیا ہے۔
(جاری ہے)
پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ اجلاس میں وزیراعظم کو قائد حزب اختلاف کی طرف سے لکھے گئے خط سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تاہم تمام جماعتوں نے خط کے جواب کا انتظار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے آج کے اجلاس میں تحریک پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ تمام معاملات چھوڑ کر صرف پاناما لیکس پر بحث کی جائے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے پاناما پیپرز میں لگنے والے الزامات کے حوالے سے اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کر دیا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پاناما لیکس کے حوالے سے تمام ہائی کورٹ بارز سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ ہماری رہنمائی کر سکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کوکویوشییامہ سے ملاقات
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.