سینیٹ نے لورہ، باغاں، بکوٹ، اپر اور لوئر گلیات کو قدرتی گیس کی سپلائی ترجیحی بنیادوں پر کرنے کی قرارداد کی منظوری دے دی

پیر 9 مئی 2016 17:25

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مئی۔2016ء) ایوان بالا نے لورہ، باغاں، بکوٹ، اپر اور لوئر گلیات کے رہائشیوں کو قدرتی گیس کی سپلائی ترجیحی بنیادوں پر کرنے کی قرارداد کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران سینیٹر محمد جاوید عباسی نے یہ قرارداد پیش کی جس کی حکومت نے مخالفت نہیں کی جس پر چیئرمین نے قرارداد پر ایوان کی رائے حاصل کی۔ ایوان نے قرارداد کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی۔

متعلقہ عنوان :