چیئرمین سینیٹ نے قائمہ کمیٹی خزانہ کو ادارہ برائے شماریات سے متعلق کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کیلئے مزید 30 یوم کی توسیع دیدی

پیر 9 مئی 2016 17:25

اسلام آباد ۔ 9 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 مئی۔2016ء) چیئرمین سینیٹ سینیٹر میاں رضا ربانی نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کو ادارہ برائے شماریات سے متعلق کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی معیاد میں مزید 30 یوم کی توسیع دے دی۔

(جاری ہے)

پیر کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران کمیٹی کی طرف سے سینیٹر محسن خان لغاری نے تحریک پیش کی کہ سینیٹر سسی پلیجو کی طرف سے انہیں 10 فروری 2016ء کو پیش کردہ قرارداد جو 2016ء میں مساویانہ اور شفاف مردم شماری کے انعقاد کی غرض سے بورڈ آف فنکشنل ممبرز اور گورننگ کونسل آف پاکستان ادارہ برائے شماریات میں سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور فاٹا کی نمائندگی کو یقینی بنانے کے لئے حکومت سے سفارش کی گئی تھی، پر کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کی معیاد میں مزید 30 یوم کی توسیع کی جائے کیونکہ معاملہ تاحال زیر غور ہے اور کمیٹی کی رپورٹ پیش کرنے کے لئے مزید وقت درکار ہے۔

چیئرمین نے کمیٹی کو مزید 30 یوم کی مہلت دے دی۔

متعلقہ عنوان :