دبئی پولیس کو جائے حادثہ کے معائنے اور مختلف سروسز کی فِیس وصول کرنے کی اجازت

پیر 9 مئی 2016 17:23

دبئی پولیس کو جائے حادثہ کے معائنے اور مختلف سروسز کی فِیس وصول کرنے ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔9مئی 2016ء) : دبئی حکومت کی طرف سے دبئی پولیس کواپنے کسٹمرز کو مہیا کی جانے والی سروسز پر فِیس وصول کرنے کا اختیار دے دیاگیا۔شیخ حمدان بن محمد بن راشدالمکتوم نے اس نئے حکم نامے پر دستخط کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حکم نامے کے مطابق پولیس کی طر ف سے حادثے یا خرابی کی صورت میں بڑی گاڑیوں کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی۔ بھاری اور ہلکی گاڑیوں کی ٹراسپوریشن، یا کسی بھی حادثے کی صور ت میں جائے حادثہ پر پہنچنا۔ ان سب معاملات میں اب پولیس کو یہ اختیا ر ہو گا کہ وہ خود فیِس وصول کرے۔ یہ قانون پبلیکشن کے دن سے لاگو ہو جائے گا.

متعلقہ عنوان :